سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، بلوچ ری پبلیکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث تھے۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close