سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی 9ارب 25کروڑ کا پلازہ بیچنے کی کوشش ، عدالت نے فروخت کرنے کی استدعامسترد کر دی

لاہور(پی این آئی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے ذاتی شاپنگ پلازہ کو فروخت کرنے کی استدعا مستر دکردی ۔ملزم کی جانب سے درخواست گزشتہ سال دسمبر میں احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی۔ملزم صدر راولپنڈی میں موجود پلازہ کو 9 ارب 25 کروڑ مالیت کے عوض فروخت کرنا چاہتا تھا۔نیب ریفرنس کی مطابق مذکورہ پلازہ مبینہ طور پر ناجائز اثاث جات پر مشتمل ہے ۔نیب لاہور کی موثر پیروی پر احتساب عدالت نے ملزم فواد حسن فواد کی پلازہ فروخت کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close