ذمہ دار شخصیت نے فروری میں کورونا کے حوالے سے بڑی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ رکھیں کیونکہ اومی کرون کی صورتحال اگر بگڑ گئی تو بہت مشکل ہو گی۔ ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ میرے خیال میں فروری کے وسط تک کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں صورتحال معمول کے مطابق ہی رہے تو احتیاط کریں۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 8 ہزار 183 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 786 مریض شفایاب ہو گئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 192 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 98 ہزار 221 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 353 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 74 ہزار 657 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close