کورونا کیسز میں اضافہ، والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

ڈھولنوال(پی این آئی) گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ڈھولنوال کے تین اساتذہ کرونا کا شکار,والدین نے سکول میں 7 روز چھٹیوں کا مطالبہ کردیا.گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول ڈھولنوال کے تین اساتذہ کرونا کا شکار ہوگئے کورونا کیسز کے باوجود سکول میں تعلیمی سرگرمیاں تسلسل سے جاری ہیں کورونا کاشکار ہونے والے اساتذہ میں لبنیٰ مہر ، جاویریا ،صائمہ حسین شامل، ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹیچرز کو 7 روز آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکول کے اساتذہ میں کورونا پھیلنے پر طلبہ اور والدین میں خوف ہراس پھیل گیا، کورونا کیسز رپورٹ ہونے کےبعد محکمہ صحت نے سکول کے باقی اساتذہ و طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کرنا شروع کردیئے، جبکہ والدین کی جانب سے سکول میں 7 روز چھٹیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی احکامات پر ہی سکول بند کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close