اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟ نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟ نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔۔ کابینہ کمیٹی نے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی، محکمہ بلدیات فل کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ کیبنیٹ کمیٹی کی جانب سے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دینے کے بعد معاملہ اب فل کابینہ کے پاس جائے گا۔

محکمہ بلدیات نے سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی ہے، نکاح نامہ میں دلہا دلہن اور مولوی کے لئے ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا، ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دیے بغیر نکاح نہیں ہو سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close