کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کون نکلا؟

لاہور(آئی این پی ) کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا معاملہ حل ہوگیا، واقعے میں بچ جانے والا بیٹا ہی اہل خانہ کا قاتل نکلا جو کہ آئس کا نشہ کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، واردات میں بچ جانے والا بیٹا ہی قاتل نکلا جس نے ماں اور تین بھائی بہنوں کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ زین واقعے کے روز نچلی منزل پر ہونے کی وجہ سے بچ جانے کا ڈرامہ کرتا رہا تاہم معاملہ کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close