اسلام آباد (آئی این پی ) تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی تیرہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والے ڈاکو کی شناخت فیض محمد کے نام سے ہوئی جو افغان باشندہ ہے،زخمی ڈاکو کی شناخت سردار خان کے نام سے ہوئی ہے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گینگ بروز اتوار کراچی کمپنی اور جی ٹین کے علاقوں میں گھریلو ڈکیتیوں اور حالیہ دیگر متعددوارداتوں میں ملوث ہے،ملزم سردار خان کار چوری کے درجنوں مقدمات میں متعدد بار جیل جاچکا ہے،
ملزم فیض احمد پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دہشت گردی، کارچوری سمیت 14مقدمات میں جیل جاچکا ہے،یہ گینگ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھریلو ڈکیتی، کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا،قبضہ پولیس میں لی گئی ڈاکووں کے زیر استعمال گاڑی حالیہ گھریلو ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہوئی،گاڑی سے اسلحہ، ٹریکر ناکارہ کرنے والے جیمر،ورچیول ایموبیلائزر، اور دیگر آلات ملے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں