وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نوٹس لے لیا , سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نوٹس لیا ہے،واقعے کی رپورٹ طلب ،ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سندھ پولیس کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر لاٹھی چارج اور تشدد کا نوٹس لے لیا ہے، محکمہ داخلہ ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close