کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں5فروری تک معطل کر دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں5فروری تک معطل کر دی گئیں… کورونا کیسز میں اضافےکے بعد راولپنڈی میں چار کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند کر دیےگئے۔ضلعی صحت کے حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں پانچ فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں طلبا ، اساتذہ اور عملے کے 83 افراد متاثر ہوئے تھے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں اب تک 39 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close