حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی، عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی این آئی)حکومت پنجاب نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تمام ملازمتوں پر دو سال عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔جس کے مطابق نوجوانوں کو پہلے دی گئی پانچ سال کی عمر کی رعایت اس کے علاوہ ہوگی۔

یہ دو سال کی عمر کی رعایت تمام ملازمتوں کیلئے شمار ہوگی۔محکمہ ریگولیشن نے عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس رعایت سے 7 سال تک زائد العمر نوجوانوں کو ملازمتوں کے حصول میں آسانی ہوگی۔واضح رہے کہ دو سال کی رعایت کا فیصلہ کورونا کے باعث کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close