عمران خان کو اب معلوم ہو گیا ہے لانے والوں نے بغاوت کر لی ہے، تین ماہ میں بڑی تبدیلی کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔عمران خان یہ نہیں کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا یہ کہے گا کی میرا کیا قصور ہے۔منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جو بیان دیا ہے جانے والے ایسے بیان دیتے ہیں،عمران خان کو اب معلوم ہو گیا ہے لانے والوں نے بغاوت کر لی ہے،اقتدار کے ہٹنے سے پہلے ایسی باتیں ہوتی ہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر الگ الگ پارٹیوں میں شمولیت کریں گے۔الیکشن کے بیچ میں قومی حکومت بنائی جائے گی۔جس کا کام صرف الیکشن کروانا ہو گا، صارف الیکشن سے اندرونی اور بیرونی مسائلوں کا حل ہے وہ سب سمجھ چکے ہے۔نوازشریف کی واپسی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مارچ کے بعد واپس آئے گا،اس سے پہلے نہیں آئے گا،3 ماہ اہم ہیں اور اس میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔پی پی رہنما نے عمران خان سے متعلق کہا کہ عمران خان یہ نہیں کہے گا کہ مججھے کیوں نکالا ، یہ کہے گا میرا کیا قصور ہے۔صدارتی نظام کی افواہیں ہیں کوئی صدارتی نظام نہیں آ رہا۔قبل ازیں منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ حالات خراب ہیں آگے جا کر اور بھی حالات خراب ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے۔جس کا کام الیکشن کرا کر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں کھچڑی جو پک رہی ہے وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی۔ اس سے قبل منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں