بلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے،چور پیسے کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نے آج یہاں اورکزئی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی، امریکہ، یورپ و دیگر ممالک میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے، 80 فیصد تیل، گیس، گھی اور دال باہر سے برآمد کی جاتی ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام پارٹیاں ختم ہوچکی ہیں، چوروں نے پیسوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ہر چیز کو خریدا ہوا ہے، اب اگربلدیاتی انتخابات میں ہارگئے تو تحریک انصاف ہار گئی، ہارنے اور جیتنے کے ذمہ دار متعلقہ اضلاع کے ایم پی ایزاور ایم این ایز ہوں گے۔وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے گزشتہ روز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی پارٹی کو تباہ کرسکتی ہے، جس کسی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کا فیصلہ نہ مانا تو ان کو سبق سکھائیں گے،اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ مارچ میں ہونے ہوالے بلدیاتی انتخابات ہر صورت جیتنا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میں ان کا مقابلہ اپنے بھتیجے سے تھا، درمیان میں جمعیت علماء اسلام کا مولوی نکل آیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر آئندہ یہ نظام رہا تو کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، آئندہ انتخابات میں رشتہ داروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ جو امیدوار مقابلہ کرسکتے ہوں ان کو ٹکٹ دیں گے، اس مرتبہ الیکشن ہار گئے تو پارٹی اور عمران خان کو شدید نقصان پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close