میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

مکوآنہ (پی این آئی)تعلیمی بورڈز کی انوکھی منطق۔۔سکول انفارمیشن سسٹم پر رجسٹرڈ اساتذہ ہی میٹرک اور انٹر کے امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے اہل ہونگے، تعلیمی بورڈز نے سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا سیس پر فوری آن لائن کرنے کی ہدایت کردیتعلیمی بورڈ میں اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں ڈیجٹل سسٹم کے تحت لگائی جائیں گی۔سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود اساتذہ ہی میٹرک اور انٹر کے امتحان میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں گے۔

تعلیمی بورڈ نے سکولوں کو اساتذہ کا ڈیٹا آن لائن کرنے کی ہدایت کردی ہے۔بورڈ حکام کیمطابق صرف سیس پر موجود اساتذہ ہی امتحانی ڈیوٹی کے اہل ہونگیآن لائن ڈیٹا کے ساتھ اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے لئے اپنے ادارے سے تصدیق شدہ کاپی بھی بورڈ آفس کو فراہم کرنا ہوگی۔سکول انفارمیشن سسٹم میں نام موجود نہ ہونے پر ڈیوٹیاں نہیں لگائی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close