ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیلئے شرائط عائد

اسلام آباد (پی این آئی)عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نئی شرائط عائد کر دیں۔ایفبی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے عائد کی گئی ہیں، جس کے تحت ڈیزگ نیٹڈ نان فنانشل بزنسز اورپیشہ ور مجرموں سے کاروبار پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ مجرموں سے متعلقہ کسی بھی شخص سے کاروبار نہیں کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی

معاونت روکنے کے لیے قوانین بھی تبدیل کیے گئے ہیں، ڈی این ایف بی پیز سزا یافتہ افراد کے بینیفیشل اونر سے کاروبار نہ کیا جائے، سزا یافتہ افراد کو ڈی این ایف بی پی میں سینئر عہدہ نہ دیا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی این ایف بی پیز اونرشپ میں تبدیلی پر آگاہ کریں، بینیفیشل اونر یا سینئر عہدوں میں تبدیلی پر ایف بی آر کو مطلع کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں