عمران خان بھی لندن جائیں گے اور نواز شریف کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے، امیر جماعت اسلامی نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ حکومت سے نکلے تو خطرناک ہوں گے، عمران خان اپنے دفتر میں بیٹھ کر بھی بائیس کروڑ عوام کے لیے خطرناک ہیں۔لاہور کےایکسپو سینٹر ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عمران خان بھی لندن جائیں گے اور نواز شریف کے ساتھ اکھٹے کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے حکومت کی کارکردگی کوناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے 70سالہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، ہر نوالے اور پانی کے قطرے پر ٹیکس لگا دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آٹا کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا جتنا 3 سال میں ہوا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close