لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، بیوہ خاتون کو دہری پنشن کا حقدار قرار دیدیا

لاہور (پی این آئی) بیوہ خاتون کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم راستی نکال دیا ہے جس سے کئی بیوہ خواتین کو فائدہ ہو گا، عدالت کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سےلاہور ہائیکورٹ نے ایک بڑا فیصلہ دے دیا ہے جس کے تحت ایک بیوہ خاتون کو دہری پنشن کی حقدار قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ پنجاب کا سنگل پنشن متعلق نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا ہے بیوہ خاتون کو اپنے والد اور اپنے مرحوم شوہرکی پنشن کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےبیوہ کو اپنے مرحوم شوہر اوروالددونوں کی پنشن کا حق دار قرار دیدیا، عدالت نے رضیہ سلطانہ کو بطور بیوہ سنگل پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا تھاکہ محکمہ خزانہ نے بیوہ کوسنگل پنشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close