ٹویٹر صارف کو کھری کھری سنا نے کے بعد جمائمہ خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

لندن(پی این آئی) گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیااور پھر یہ خبر بھی سامنے آئی کہ وزیراعظم شہزاد اکبر کے کام سے نا خوش تھے ،اس کے بعد ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ایسی صورتحال میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے ایک ٹوئٹ پر ایک صارف نے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا ۔

 

 

مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر جمائمہ نے ایک پزل گیم ’ورڈل‘کے بارے میں ٹوئٹ کیا جس پر ایک صارف نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ہاتھوں بے وقوف بننے والے عمران خان پر واپس چلی جائیں ۔جمائمہ خان نے اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے ہر ٹوئٹ پر ایسے رد عمل آتے ہیں ۔انہوں نے پاکستان زند ہ باد کا نعرہ بھی لگا یا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close