شہزاد اکبر سے اچانک استعفیٰ کیوں لیا گیا؟ آخرکار اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سے استعفی لینے کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضگی تھی۔وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے چند روز قبل مقدمات کی تفصیلات مانگی تھیں۔

شہزاد اکبر نے نامکمل تفصیلات وزیراعظم کو دیں، وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا،وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں فرق تھا۔جس کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے شہزاد اکبر سے استعفی طلب کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close