کورونا کے پھیلائو میں تیزی، کونسے شہر میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا؟ پابندیاں لگ گئیں

پشاور (پی این آئی ) کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد ، گلبہار ، دلہ زاک روڈ ، پھندو اور ورسک روڈ کے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں آنے جانے پر پابندی ہو گی ، میڈیکل سٹور ، جنرل سٹور ، تنور اور ایمرجنسی سروسز کی دکھانیں کھلی رہیں گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی مساجد میں 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close