وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب کا قلمدان کسے سونپا جائے گا ، متوقع امیدوار سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے گزشتہ روز مستعفی ہونے کے بعد نئے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کی جگہ مصدق عباسی وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے احتساب کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے ۔ مصدق عباسی ماضی میں نیب کے اعلیٰ عہدوں پر اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مصدق عباسی شہزاد اکبر کے ممکنہ متبادل ہو سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close