سابق میونسپل کمشنر کراچی گرفتار، سونے کی اینٹیں برآمد

اسلام آباد (پی این آئی )نیب کی بڑی کاروائی ، سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان سے سونے کی اینٹیں ، بٹن ، ڈالرز ، درہم سمیت دیگر کرنسی برآمد کی گئی ہے ۔ ترجمان نیب نے کہا ہے کہ کروائی کے دوران اکائونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی حراست میں لیاگیا ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ملزمان کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں ، سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے، برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی، رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں