خان صاحب خدارا ان لوگوں سے محتاط رہیں، چوہدری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو بڑا مشورہ دیدیا

لاہور ( پی این آئی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں ، جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا ، عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں ، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں ، نقصان عمران خان کو ہوتا ہے ۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا اور اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، ہماری پارٹی حکومت کی یہ مدت اورآئندہ مدت بھی پوری کرے گی ، عوام آپ کے ساتھ اس لیے نہیں نکلتے کیونکہ آپ چوری بچانےکیلئے نکلتے ہو ، تین بار وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ اس کے بیٹے پاکستان کے شہری نہیں ، میں تو دعا کرتا ہوں کہ لندن سے آج آجائیں لیکن وہ واپس نہیں آنے لگا، سارا ٹبّر باہر بھاگا ہوا ہے ، کوئی پولوکھیل رہا ہے تو کوئی مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے رہا ہا، اتنا پیسہ تو برطانیہ کی رائل فیملی نہیں خرچ کرسکتی ، انتظار کررہاہوں آپ پاکستان آئیں، بڑی باتیں ہورہی ہیں کہ ڈیل ہوگئی، کہتے ہیں آج آجائے گا کل آجائے گا ۔عوام کے ساتھ ٹیلیفونک سیشن کے دوارن گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے ، پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہو رہا ہے تاہم مہنگائی دنیا بھر میں ہے ، 100سال میں دنیا بھر میں کورونا جیسی وباء آئی ، جس ک…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close