آپ نے عمران خان کو ابو کی طرح سمجھ رکھا ہے جو۔۔،شہباز گل کا مریم نواز کو جواب

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے عمران خان کو اپنے ابو کی طرح سمجھ رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے مریم نواز کے بیان ’’عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں‘‘ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’باجی آپ نے عمران خان کو ابو کی طرح سمجھ رکھا ہے

جو کبھی سامان اٹھا کے جدہ تو کبھی لندن چلتے بنے تھے اور کسکنے کی کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہونے دیتے ؟۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close