‘جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں، وفاقی وزیر کا حیران کن بیان

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ جب سے وزارت سنبھالی ہے تب سے کنگلا ہو گیا ہوں ، 2لاکھ پچیس ہزار روپے ماہانہ سیلری آتی ، اپنی اور اہلیہ کی بچت سے ملنے والی رقم سے گزر بسر کر رہا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر بحری اموراور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ

میاں نواز شریف موبائل کی ہر ی بتی کو گرین سگنل سمجھ بیٹھے ہیں،ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،سندھ حکومت سرکاری پیسہ کھاکر اینٹی اسٹیٹ سیاست کررہی ہے اٹھارویں ترمیم کے فوائد وزیر اعلی ہائو س تک محدود ہیںسندھ کی عوام کو نہیںملے،14سال سندھ میں حکومت کرنے والوں نے چوری کے سوا کوئی کام نہیں کیا،یوریا کھاد،چینی اور گندم چور زرداری کی ٹیم ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close