اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان صاحب، اب رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ۔تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ مریم نواز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کے بیا ن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انتظار کررہاہوں آپ پاکستان آئيں، بڑی باتیں ہورہی ہیں کہ ڈيل ہوگئی، کہتے ہیں آج آجائے گا کل آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں تو دعا کرتا ہوں کہ لندن سے آج آجائیں لیکن وہ واپس نہیں آنے لگا، سارا ٹبّر باہر بھاگا ہوا ہے، کوئی پولوکھیل رہا ہے تو کوئی مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے رہا ہا، اتنا پیسہ تو برطانیہ کی رائل فیملی نہیں خرچ کرسکتی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ اس کے بیٹے پاکستان کے شہری نہیں۔اس دوران عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ ہماری پارٹی حکومت کی یہ مدت اورآئندہ مدت بھی پوری کرے گی۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا، میرے سڑکوں پر نکلنے سے اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں