مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ وزیراعظم عمران خان نے لائیو فون کال پر خاتون کے سوال پر کیا کہا؟

اسلام آباد (پی این آئی)مہنگائی بہت ہوگئی ہے، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟وزیراعظم سے براہ راست ٹیلی فون کال پر خاتون کا سوال، وزیراعظم عمران خان کا خاتون کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں خاتون نے مہنگائی سے متعلق سوال کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اس دوران خاتون نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، سال میں مہنگائی ڈبل ہوگئی ہے اور شاید آپ کو اصل صورتحال نہیں بتائی جاتی، اب ہمیں بتادیں کہ کیا ہم تھوڑا سا گھبرالیں؟ اس کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ایک گھنٹے میں اپنے موبائل پر ساری معلومات مل جاتی ہے کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔آپ مایوس نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں دنیا میں مہنگائی ہے، مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے لیکن پوری کوشش ہے ان کی مدد کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہیلتھ کارڈ پرشہباز شریف ہیرو بن رہے ہیں، آپ کی ٹیم کیوں نہیں بتاتی؟ یہ لوگ تھوڑی دیر کیلئے ہی لوگوں کو پاگل بناسکتےہیں، زيادہ دیر کے لیے نہیں۔عمران خان سے شہریوں نے یہ سوال بھی کیے کہ موبائل پر ٹیکس کیوں بڑھادیا۔

اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انتظار کررہاہوں آپ پاکستان آئيں، بڑی باتیں ہورہی ہیں کہ ڈيل ہوگئی، کہتے ہیں آج آجائے گا کل آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں تو دعا کرتا ہوں کہ لندن سے آج آجائیں لیکن وہ واپس نہیں آنے لگا، سارا ٹبّر باہر بھاگا ہوا ہے، کوئی پولوکھیل رہا ہے تو کوئی مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے رہا ہا، اتنا پیسہ تو برطانیہ کی رائل فیملی نہیں خرچ کرسکتی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ اس کے بیٹے پاکستان کے شہری نہیں۔اس دوران عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ ہماری پارٹی حکومت کی یہ مدت اورآئندہ مدت بھی پوری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close