مجھے نکالنے کا فیصلہ پارٹی آئین کے خلاف ہے، تحریک انصاف کے باغی رہنما نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد رکنیت ختم کیے جانے پر بھی ہار ماننے کی بجائے ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے اورانہوں نے پارٹی فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں احمد جواد نے کہا کہ انہیں پارٹی سے غیرقانونی طور پر نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن اور ووٹر عمران خان کا اصل چہرا پہچان چکا ہے، اس قوم کے ساتھ 74 سالوں میں اتنا بڑا دھوکا نہیں ہوا۔

احمد جواد کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کی طرح استعمال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close