پاکستان میں روزگار کے مواقعوں اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روزگار کے مواقعوں اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہواہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطے کے سلسلے میں اعلان کردہ ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ“پروگرام میں مہنگائی کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ مہنگائی کا مسئلہ میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ

وہ ایک چیز ہے جو کئی مرتبہ مجھے راتوں کو جگاتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کافی وقت سے میں آپ سے بات نہیں کرسکا تھا، اصولا تو مجھے پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہیے لیکن بد قسمتی سے پارلیمنٹ میں اپوزیشن بات نہیں کرنے دیتی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں این آر او کے متلاشی لوگ بیٹھے ہیں، اگر آپ ان کے مطالبات پورے نہ کریں تو وہ آپ کو بات نہیں کردیتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام ہے، علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا کہ

کوئی ایسی ریاست بنے جس کو دیکھ کر دنیا کو پتا چلے کہ حقیقی فلاح ریاست کیا ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے ریاست مدینہ کے موضوع پر مضمون لکھا تو مخالفین نے تنقید کی کہ میں دین کے پیچھے چھپ رہا ہوں، مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، میری ساری جدوجہد کا مقصد ملک کو مثالی فلاحی ریاست بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس مقصد کے لیے ہم نے ملک بنایا، جب تک ہم اس مقصد پر عمل نہیں کریں گے ہم ترقی نہیں کرسکتے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کورونا کی وجہ سے ہے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ”آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ“ پروگرام میں براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر کورونا کی وجہ سے ہے، کورونا نے دنیا میں تباہی مچائی ہے، دنیا بھر میں تاریخی مہنگائی ہے، ہم سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہو رہا ہے، تنخواہ دار طبقے کی حالت کو ٹھیک کرنا ہے، کوشش ہے کہ جلد ہی تنخواہ دار طبقے اور سرکاری ملازمین کی مدد کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close