لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے 22 سال تک جدو جہد کی ، میں نے کبھی نہیں کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا ہے ، میں تو کسی کو ایم این اے بھی نہیں بنا سکتا،یہ سب مشترکہ جدو جہد کا نتیجہ تھا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے ۔چوہدری سرور نے مزید کہا کہ ملک میںسنسنی خیز جرنلزم کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے
گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا۔پاکستان میں نظام ناکام نہیں ہوا لوگ ناکام ہوئے ہیں، میرے خیال میں آرمی چیف کی توسیع لینے کی خواہش نہیں ہے، جی ایس پی پلس ناکام ہوجاتا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوجاتا اس کے لئے میں نے بہت محنت کی،ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے،میں پارٹی کو دو لاکھ پاؤنڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے
حد ضروری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ ہمارے انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہو جائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہیہے
اور پہنچایا بھی ہے، شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر شہباز سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شاید میں (ن)لیگ نہ توڑتا، 1999 میں پرویز مشرف نواز شریف، شہباز شریف کو امریکہ، برطانیہ نہیں جانے دینا چاہتے تھے، ان دونوں بھائیوں کے ویزے میں نے لگوائے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میںنے بنوایا، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے، نظام کبھی ناکام نہیں
ہوتا لوگ ناکام ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آرمی چیف کی توسیع لینے کی خواہش نہیں ہے، اگر پارٹی کل کو مجھ سے پوچھے تو رائے دوں گا،حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے، ہمیں بھی پھر مزید پانچ سال دیدیئے جائیں، ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں میں سچبرطانیہ میں بولتا ہوں، میں پاکستان میں بھی جھوٹ نہیں بولتا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی
ضرورت ہے معیشت کی بحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ساتھ چلنا پڑے گا،جی ایس پلس کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالرز کا فائدہ ہو رہا ہے میں پہلے بھیجی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے بر طانہ جاکر محنت کی ہے اور آئندہ بھی کروں گا،انشاء اللہ 2023 تک جی ایس پی پلس کی سہولت میسر ہے اور آئندہ سالوں میں بھی یہ سہولت ملتی رہے گی۔ وہ گور نر ہاؤس میں مختلف ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز اور بیورو چیف سے بات چیت کررہے تھے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صاف پانی میری اہم ترین ترجیحات میں شاملہیں،انشاء اللہ اسی سال مارچ تک 1.5ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے،پنجاب آب پا کاتھارٹی میں ایسا سسٹم متعارف کروا دیا ہے جو چلتا رہے گا،وہ دن دور نہیں پورے پنجاب میں پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات برطانیہ اور پورپ میں کہی جاتی ہے کہ میری سیاسی بصیرت کی
وجہ سے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو ختم نہیں کیاگیا ہے تاہم یورپین یونین اگر چاہتی ہے کہ ہم اقلیتوں، انسانی حقوق، اور دیگر شعبہ جات میں ریفارمز کریں تو یہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے امیج اور معاشرے کی ترقی کے لئے کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ ایک وقت تھا میں نے بینظیر بھٹو، نواز شریف کے لئے محنت کی تھی اور انہوں نے حکومت بنائی تھی جبکہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کی سپورٹ کی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں