وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کو وقت تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کو وقت تبدیل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر عوام سے براہ راست گفتگو کے لیے ٹیلی فون کالز لینے والے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وزیراعظم ٹیلی فون پر شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے اور انہیں حکومت کے کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عوام سے بات چیت کا وقت پہلے 3 بج کر 5 منٹ تھا لیکن اب سینیٹرفیصل جاوید کہتے ہیں و زیراعظم کی عوام سے بذریعہ فون گفتگو کاوقت تبدیل کر دیا گیاہے۔وزیر اعظم ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق اب عوام عمران خان سے 3 بج کر 30 منٹ پر براہ راست بات چیت کر سکے گی۔اس دوران پاکستانی عوام دیئے گئے فون نمبر پر بات کر کے براہ راست وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کر سکیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close