اپنی دسویں جماعت کی طالبہ کیساتھ شادی کرنیوالا استاد بڑی مشکل میں پھنس گیا

لاڑکانہ(پی این آئی) سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاڑکانہ میں اپنی دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ شادی کرنے پر ایک ٹیچر کو معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل  کے مطابق اس ٹیچر کی شناخت غلام قادر سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی سویرا مسان نامی طالبہ کے ساتھ اس کے والدین کی مرضی کے خلاف کورٹ میرج کی۔

سویرا مسان کے والدین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ شادی ان کی بیٹی کی مرضی کے بھی خلاف ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ غلام قادر سولنگی نے ان کی بیٹی کو اغواءکرکے اس کے ساتھ زبردستی شادی کی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے شکایت موصول ہونے پر غلام قادر سولنگی کو معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close