اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، میں اس میں شریک تھا۔
جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کمرے میں بیٹھی تھی اور نواز شریف کو باہر بھیجنےکے فیصلے پر سب کی رائے مختلف تھی۔ اسد عمر کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیاگیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں