اسلام آباد(پی این آئی)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا ہے کہ صبح سے اب تک مری میں 368 گاڑیاں داخل اور 142 نکلی ہیں جب کہ اب تک سیاحوں کی ایک ہزار 355 گاڑیاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحوں کی صرف 8 ہزار گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت ہے، شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے مری داخلہ پر مکمل پابندی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ برف ہٹانے کےلیے مشینری کے ساتھ ٹریفک اہلکار تعینات ہیں۔
ایبٹ آباد، ایوبیہ، ڈونگا گلی، ٹھنڈیانی ، نتھیا گلی میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر گلیات نےاپیل کی ہے کہ ایبٹ آباد،برف باری کے دوران شام کے وقت سیاح گلیات کا سفر نہ کریں۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ہنہ اڑک میں شدید برفباری کی وجہ سےسیاح پھنس گئے جبکہ سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر گھنٹوں سے راستہ کھلنے کے منتظر ہیں۔پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں ہنہ اڑک پہنچ گئیں ہیں۔ اس طرف جانیوالے راستوں کو کلیئر کیا جارہا ہے جب کہ ہنہ اڑک جھیل کے دونوں راستوں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سنگل سٹرک پر دونوں طرف سے مخالف سمیت میں غلط آنیوالی ٹریفک سے راستہ بند ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں