پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ، 4ہلاکتوں کی تصدیق، افسوسناک خبر

کوہاٹ (پی این آئی) پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ، 4ہلاکتوں کی تصدیق، افسوسناک خبر۔۔ گلو تنگی میں مارٹر گولہ پھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے زخمی بچے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضلعی ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے اور وہ چرواہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close