لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو ہوئےکہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے پنجاب اور کے پی کے دونوں بلدیاتی الیکشن جیتنے پر توجہ دی جائے گی۔تین سال سے زیادہ پارٹی میں رہنے والے ناراض لوگوں کو منانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔علیم خان، فردوس عاشق اعوان اور جہانگیر ترین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔جتنے بھی لوگ ناراض ہیں سب کو منانے کا عمل جاری ہے۔ان لوگوں کو کمیٹوں میں ذمہ داریاں دی جائیں گی۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین ، فردوس عاشق اعوان اور علیم خان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا ہے اور تینوں اس وقت حکومت سے خائف ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں