اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 6 سیکٹرز کی 24 گلیاں سیل کر دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کر دیا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 فور اسٹریٹ نمبر 52، 59،56، 79 اور 80 سیل، سیکٹر ایف 10 فورکی اسٹریٹ 53،52،50، سیکٹر ایف 11 ٹو کی اسٹریٹس 23،21 اور 28، سیکٹر جی 11 ٹو کی اسٹریٹس 21،15 اور 46، سیکٹر ایف 8 ون کی اسٹریٹس 31، 36، 37، 38، 42 اور 44، سیکٹر ایف 8 تھری کی اسٹریٹس 5، 6، 10 اور
11 سیل کر دی گئیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف سیکٹرز کی ان گلیوں کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رات 12 بجے سیل کیا گیا۔ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بارہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے 50 نئے کیس رپورٹ ہوگئے۔ ڈی ایچ او نے کورونا کیسز والے تمام تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کیلیے انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو میں 18 جب کہ ماڈل کالج فار گرلز آئی ٹین فورمیں 9 کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتے میں اسلام آباد کے 35 تعلیمی اداروں میں کورونا کے 100 سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں