پی ایس ایل 7، پی سی بی اہلکاروں کے بعد ہوٹل کا عملہ بھی کورونا پازیٹو ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پی ایس ایل 7 میں کام کرنے والے پی سی بی اہلکاروں کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد اب کھلاڑیوں کی رہائش کے لیے بک کیے گئے “بائیو ببل “ہوٹل میں کورونا پھیل گیا،ہوٹل کے 40 ملازمین کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں،کھلاڑی،پی سی بی افسران ،ہوٹل وگرائونڈ اسٹاف پر بھی کورونا حملے تیز ہو چکے ہیں ، پی سی بی کے سی ای او کاکہناہےکہ مشکل نہیں ہوگی،ٹورنامنٹ 7 روز کیلئے روکا بھی تو وقت پر ختم ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ سیون میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد شروع ہوگئی لیکن کھلاڑیوں،پی سی بی افسران ،ہوٹل اورگرائونڈ اسٹاف پر کورونا کے حملے جاری ہیں،کراچی کے ہوٹل میں پری ٹیسٹنگ کے دوران 40 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے جنہیں قرنطینہ کردیا گیا جبکہ ہوٹل کے ببل میں تمام منفی ٹیسٹ والے ملازمین ہیں، اگر ٹورنامنٹ 7 دن کے لئے روکا بھی گیا تو وقت پر ہی ختم ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close