فیصل آباد، شوہر اور بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زیادتی، پولیس ڈکیتوں کے ساتھ مل گئی، خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا

فیصل آباد (پی این آئی) پنجاب پولیس کی طرف سے نااہلی اور لاپرواہی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے جب ایک ڈکیت گروپ کی شوہر اور تین بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زيادتی کا انکشاف ہوا ہے، اور کئی ماہ کے بعد زیادتی کا شکار خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔اس اندوہناک واقعے میں فیصل آباد میں ڈکیتوں نے شوہر اور 3 بچوں کی موجودگی میں خاتون سے زيادتی کیاور متعلقہ ایس ایچ او نےخاتون کوجھوٹا کہہ کرزیادتی کامقدمہ درج کرنے سے انکارکیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میرے شوہر اور دیور کو باندھ دیا،

ہراساں کیا، بالیاں نوچیں، دوپٹا اتار کر پھینکا، ایک کے بعد دوسرا ملزم گاڑی میں آتا جاتا رہا۔اس واقعے کا بھانڈا چار ماہ بعد تب پھوٹا جب ڈکیت دوسرے کیس میں دوسرے تھانے میں پکڑے گئےاور خاتون نے ملزمان کو پہچان لیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close