لاہور (پی این آئی) موٹرویز اور دیگر قومی شاہراہوں پر نافذ ٹریفک جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا، آئندہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں سے 1500 روپے، کاروں اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے اینڈ ہائی سے پولیس کی جانب سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز پر عائد جرمانوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو 1500 روپے، کار ڈرائیور پر 2500 روپے، ایچ ٹی وی کیلئے 5 ہزار روپے اور پبلک سروس وہیکلز کیلئے 10 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ موٹروے پولیس کے مطابق لائٹ گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بھاری گاڑیوں کے لئے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔جائز حد سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی پبلک سروس گاڑیوں پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ موٹر ویز یا شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں پر اب ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے موٹر سائیکل سواروں، کاروں اور ایل ٹی وی ڈرائیوروں پر بھی 5ہزار روپے جرمانہ اور ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیوروں پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں