اسلام آباد(پی این آئی)کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے انتظامیہ کو متعلقہ تعلیمی ادارے بند کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکےمزید 12تعلیمی اداروں میں کوروناکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔12 تعلیمی اداروں میں کورونا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔او پی ایف گرلزکالج ایف ایٹ ٹو میں 18، اسلام آبادماڈل کالج فارگرلزآئی ٹین فورمیں 9کیسز رپورٹ ہوئے۔
کیسز سامنے آنے کے بعد تعلیمی ادارےبند کرنےکیلئے ڈی ایچ او نے انتظامیہ کو مراسلہ لکھا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کورونا والےتعلیمی اداروں کوبند کیاجائے اور متعلقہ تعلیمی اداروں کوآئندہ احکامات تک بند رکھا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں