لاہور(پی این آئی)انارکلی میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،کلوزسرکٹ فوٹیجز سے تین مشتبہ افراد کی نشاندہی کرلی گئی جس کے بعد تمام افراد کے چہروں کی شناخت کے لیے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد دھماکے سے قبل جائے وقوعہ کے ارد گرد دیکھے گئے تاہم پولیس تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو حتمی ملزم قرار نہیں دے سکتے ،مشتبہ افراد کا ریکارڈ حاصل کرکے کردار کا تعین ہوگا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں