کوئی بھی نہیں بچا، پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) دوسروں کو تحفظ فرہم کرنے کی یقین دہانیاں کرانے والی پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ڈی ڈی پی آر آفیشل کےنام سے موجود ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نامعلوم ہیکرز نے آج صبح پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت لی جا رہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close