کالعدم تنظیم سے سیز فائر معاہدہ ختم، کونسے پانچ شہروں میں حملوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا؟ لاہور دھماکے کے بعد وزیر داخلہ کا اہم بیان

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ لاہور دھماکےکے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیزفائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہواہے۔خیال رہے کہ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close