بہاولپور (آئی این پی)کھاد کی قلت سے پریشان کسان کھاد کے ڈیلر سے لڑ پڑے۔پنجاب اور سندھ میں یوریا کھاد کی قلت تاحال برقرار ہے جس کی وجہ سے کسان مارے مارے پھر رہے ہیں۔ بہاولپور میں کاشت کار اور کھاد ڈیلر آپس میں لڑ پڑے اور اس دوران دونوں جانب سیگھونسوں ، مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں گتھم گتھا گروپس نے ایک دوسرے کو اینٹیں بھی ماریں۔ کاشت کاروں نے ڈیلر پر الزام لگایا کہ کھاد ڈیلر لائن کے بغیر اور من پسند افراد کو کھاد تقسیم کررہاتھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں