اسلام آباد (آئی این پی)پولیس سروسز آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق قائمقام ایس پی غلام مرتضیٰ بھٹوکو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے کرپشن، غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوکری سے تنزلی کرتے ہوئے برطرف کردیا گیا۔برطرفی کا نوٹی فیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق غلام مرتضیٰ بھٹو ایکٹنگ ایس پی کے طور پر پروموٹ بھی ہوئے لیکن کنفرم نہیں ہوسکے تھے، وہ اندرون سندھ، کراچی، پنجاب اور ایف سی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر کرپشن، غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کئی سنگین الزامات تھے تاہم غلام مرتضیٰ بھٹو کو محکمہ جاتی کارروائی کے بعد الزامات ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ بھٹو کا تعلق پاکستان سروسز آف پولیس سروسز یعنی پی ایس پی سے تھا، پی ایس پی کیڈر میں میجر پنشمنٹ شاز و نادر ہی دی جاتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں