پاکستان پھر لرز اُٹھا، کن کن شہروں میں خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے؟

سوات(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام شدید خوب میں مبتلا ہو گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے اور مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close