مسافروں سے بھرا پی آئی اے کا طیارہ برفباری کی زد میں آگیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کا طیارہ برفباری کی زد میں آ گیا لیکن پائلٹ نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے جہاز کو بحفاظت لینڈ کر وا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 797 لاہور سے ٹورنٹو جار رہی تھی۔

بوئنگ طیارہ اپنی منزل ٹورنٹو ایئر پورٹ کے قریب پہنچا تو برفباری شروع ہو گئی اور مسافر طیارہ برفباری میں پھنس گیا ، پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت ٹورنٹو ایئر پورٹ پر لینڈ کروا دیا ، لینڈنگ کے بعد عملے نے رن وے کو ہنگامی بنیادوں پر مشینری کے ذریعے کلیئر کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close