“مجھے گالیاں پڑی نہیں عمران خان نے گالیاں پڑوائی ہیں عمران خان بہت شاطر ہے، نواز شریف اور زرداری بیوقوف سیاستدان تھے،سینئر تجزیہ کار سلیم صافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ عموماً حکومتیں ریاستی اداروں کی ڈھال بنتی ہیں مگر یہ حکومت اپنے اقتدار کیلئے اداروں کو بطور ڈھال استعمال کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مجھے گالیاں نہیں پڑیں ،عمران خان نے گالیاں پڑوائی ہیں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان بہت سے معاملات میں نواز شریف اور آصف علی زرداری سے زیادہ شاطر ہیں ، وہ بہت اچھے طریقے سے دکھاوا کرتے ہیں ، نواز شریف اور آصف زرداری بے وقوف سیاستدان تھے جنہوں نے کرپشن کرکے اپنے اکائونٹس میں پیسے ڈال دیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close