فائیو جی کے اثرات، 4 ایئر لائنز کا امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)فائیو جی ٹیکنالوجی کےخطرناک اثرات کے خدشات پر امارات اور جاپان سمیت مختلف فضائی کمپنیوں نے امریکا کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کے تباہ کن اثرات کے باعث ایئر انڈیا، اے این اے، جاپان ایئر لائنز اور ایمریٹس نے امریکا کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے فائیو جی ٹیکنالوجی کے خطرناک اثرات کے خدشات پر امارات کے علاوہ جاپان ایئر لائنز، ایئر انڈیا اور

اے این اے نے امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 1100 پروازیں اور 1 لاکھ مسافروں کو روزانہ تاخیر اور فلائٹس کی منسوخی جیسے مسائل کا سامنا ہو گا۔ اگرچہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اعتراف کیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے طیاروں کے اہم سسٹمز متاثر ہو سکتے ہیں جن میں ریڈیو الٹی میٹرز شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکا میں جیٹ بلیو، امریکن ایئر لائنز، ساؤتھ ویسٹ، یونائیٹڈ ڈیلٹا، یو پی ایس اور فیڈ ایکس اُن کمپنیوں میں شامل ہیں

جنہوں نے خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ فائیو جی سی بینڈ ٹیکنالوجی کے ایئر لائنز کے آپریشنز پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور زبردست معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ ریڈیائی لہروں کی مداخلت کی وجہ سے پروازوں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے گراؤنڈ کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم ادارے نے امریکی طیاروں کے ایک بڑے گروپ کو فائیو جی کے سی بینڈ کی موجودگی کے باوجود پروازوں کی اجازت دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close