استقبال کی تیاریاں شروع، سابق وزیراعظم نواز شریف نے خود وطن واپسی کا اعلان کر دیا، ن لیگی کارکنان میں خوشی کی لہر

اسلام آباد (پی این آئی)میں بس واپس آنےوالا ہوں آپ مجھے زیادہ دیر روک نہیں سکتے‘، مریم نواز نے ایک بار پھر اپنے والد نوازشریف کے لندن سے جلد وطن واپسی کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر اپنے والد نوازشریف کے لندن سے جلد وطن واپسی کا عندیہ دے دیا۔

مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کی تصویر کےساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں بس واپس آنےوالا ہوں آپ مجھے زیادہ دیر روک نہیں سکتے’۔آج صبح اسلام آبادہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب صحافیوں کی جانب سے مریم نواز سے پوچھا گیا کہ میاں صاحب کب واپس آئیں گے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ آپ یہ سوال کرکےتھکتے نہیں ہیں، نواز شریف جلد واپس آئیں گے لیکن فیصلہ پارٹی کرےگی، مجھے امید ہے کہ ماضی کی غلطی نہیں دہرائی جائے گی۔مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت سے جان چھڑاناپہلی ترجیح ہے، ان کا انجام بہت قریب ہے، حالات سے لگتاہےبات ہفتوں اور دنوں کی رہ گئی۔

طریقہ کاربھی جلدسامنےآجائےگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا تھا کہڈیل کرکے اقتدار میں نہیں آنا چاہتے،جس دن بیساکھی ہٹے گی حکومت اکثریت کھو بیٹھے گی ،نواز شریف علاج کراکر واپس آئیں گے ،دوسری چوائس میاں صاحب کی اپنی ہے کہ وہ علاج نہ کرائیں اور واپس آ جائیں ،نہ ہم ان کو روک سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں فورس کر سکتے ہیں ،وزراءاور اتحادی منی بجٹ میں ووٹ دینے کو تیار نہیں تھے ،آئین کا احترام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،جب تک الیکشن چوری ہوں گے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتا ،لانگ مارچ مسائل کو اجاگر کرنے کا طریقہ ہے،عوامی اجتماع سے حکومت پر کوئی پریشر نہیں ہوتا ،بات کرنے کی اصل جگہ پارلیمان ہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close